نیو یارک ،30اگست: بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک سے کروڑوں ڈالر کی چوری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد امریکی اراکین پارلیمنٹ نے صدر براک اوباما سے چین میں اسی ہفتے ہونے والی جی 20چوٹی کانفرنس میں سائبر جرائم کے مسئلے کو ترجیح کے ساتھ اٹھانے کا اپیل کی ہے۔
right;">ایک سینئر رکن پارلیمنٹ شیروڈ براؤن کے علاوہ پانچ دیگر اراکین پارلیمنٹ نے وائٹ ہاؤس کو کل ایک خط لکھ کر مسٹر اوباما سے اہم مالی تنظیموں کو سائبر جرائم سے نمٹنے کےلئے بڑی معیشت والے ممالک کے رہنماؤں کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کےلئے راضی کرنے کی درخواست کی ہے۔
جی 20 چوٹی کانفرنس 4سے 5 ستمبر تک چین میں ہوگی